چلو اک کام کریں ۔۔۔
فوٹو کریڈٹ : انڈین ایکسپریس
گرمی کا موسم آ چکا ہے اس میں آم، کٹھل، جامن، تربوز اور خربوز جیسے لذیذ پھل بازار میں آ رہے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ انہیں کھانے کے بعد خدا کے لئے ان کے بیجوں کو کچرے میں پھینک کر ضائع نہ کریں۔ بلکہ انہیں صاف کرکے سکھا لیں اور سیر و تفریح کے لئے جاتے وقت وہ بیج خالی جگہوں، کھیتوں اور میدانوں میں پھیلا دیں۔ ان شاء اللہ آپ کی ایسی کوششوں سے متعدد نئے پھلدار درخت پیدا ہوں گے اور اس طرح آنے والے وقت کو بہتر بنانے کیلئے آج ہم اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
(بزرگ صحافی عالم نقوی صاحب کی جانب سے واٹس ایپ پر موصول)
0 تبصرہ جات:
ایک تبصرہ شائع کریں